پاکستان کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا بڑی سفارتی کامیابی ، عالمی برادری کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا خواتین صحافیوں کو خراج تحسین
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا خواتین صحافیوں کو خراج تحسین

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏پاکستان کا آئندہ تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا باعث اعزاز اور بڑی سفارتی کامیابی ہے، اس اہم فورم کی رکنیت عالمی برادری کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ واضح ثبوت ہے کہ دنیا پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا داعی اور پاسدار سمجھتی ہے۔