پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ہوبارٹ۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان نے میزبان آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ شروع ہوا تو محمد رضوان کی جگہ کپتانی کی ذمہ داریاں نبھانے والے سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقع …

ہوبارٹ۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان نے میزبان آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ شروع ہوا تو محمد رضوان کی جگہ کپتانی کی ذمہ داریاں نبھانے والے سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بائولر جہانداد خان ڈبیو کریں گے۔

پاکستانی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان،حسیب اللہ، عثمان خان،عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔