پاکستان کا ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ لوگوں، عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرہ لوگوں، عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان ترکیہ میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد ترک عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں …

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرہ لوگوں، عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان ترکیہ میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے کے بعد ترک عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کو ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ خطہ تیزی سے اور ریزیلینس کے ساتھ بحال ہوجائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات گئے مغربی ترکیہ کے صوبہ بالی سیر کے ضلع سندرگی میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔