پاکستان کا جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے سربراہوں کے درمیان ملاقات کا خیرمقدم، ،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 29 اپریل(اے پی پی ) پاکستان نے جمہوریہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور عوامی جمہوریہ شمالی کوریا کے چیئرمین کم جانگ کے درمیان ہونے والی تاریخی سربراہ ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے،اور توقع ظاہر کی کہ یہ ملاقات دونوں کوریاﺅں کے ساتھ ساتھ خطہ میں پائیدار امن، خوشحالی، استحکام، مفاہمت اور تعاون کے فروغ کاپیش خیمہ ہو گی۔ اتوار کو دفترخارجہ کی طرف سے …

اسلام آباد ۔ 29 اپریل(اے پی پی ) پاکستان نے جمہوریہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان اور عوامی جمہوریہ شمالی کوریا کے چیئرمین کم جانگ کے درمیان ہونے والی تاریخی سربراہ ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے،اور توقع ظاہر کی کہ یہ ملاقات دونوں کوریاﺅں کے ساتھ ساتھ خطہ میں پائیدار امن، خوشحالی، استحکام، مفاہمت اور تعاون کے فروغ کاپیش خیمہ ہو گی۔ اتوار کو دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دونوں کوریاﺅں کے مابین بامقصد مذاکرات کی بحالی اور جزیرہ نما کوریاﺅں کے اتحاد کی تمام کوششوں، بشمول جون 2000ءاور 2007ءکو شمالی اور جنوبی کوریا کے دونوں سربراہان کے مابین ہونے والی ملاقاتوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کی ہے۔

مزید خبریں