اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے، اپنی کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔ ہم نے دہشت گردی اور توانائی کے چیلنجوں پر قابو پا کر اس کا عملی ثبوت دیا ہے۔ پاکستان ایک پرامن خودمختار اور ترقی کرتے افغانستان کا خواہاں ہے۔ …
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے، ہم نے دہشت گردی اور توانائی کے چیلنجوں پر قابو پا کر اس کا عملی ثبوت دیا ہے،وزیر دفاع خرم دستگیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے، اپنی کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔ ہم نے دہشت گردی اور توانائی کے چیلنجوں پر قابو پا کر اس کا عملی ثبوت دیا ہے۔ پاکستان ایک پرامن خودمختار اور ترقی کرتے افغانستان کا خواہاں ہے۔ ہم افغانستان کی داخلی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ عمل دوطرفہ ہونا چاہئے۔ پاک امریکہ تعلقات میں پیشرفت دھمکیوں اور امداد کی بندش سے نہیں جامع اور خوشگوار ماحول میں بات چیت سے ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایوان بالا میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا۔ خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے خطے میں امریکہ 15 سال سے ایک جنگ لڑ رہا ہے‘ گزشتہ ساڑھے چار سالوں سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دی ہے۔ ہماری حکومت نے ہمیشہ علاقائی سالمیت اور استحکام کی بات کی ہے۔








