اسلام آباد/ راولپنڈی۔ 07 فروری (اے پی پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے …
پاکستان کا دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، سر رچی رچرڈسن میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں

مزید خبریں
اسلام آباد/ راولپنڈی۔ 07 فروری (اے پی پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر اظہر علی کا کہنا تھا بنگلا دیش کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور ہمارے فاسٹ بولر اہم کردار ادا کریں گے۔ بنگلا دیش کی طرف سے تمیم اقبال اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا۔ بنگلہ دیش ٹیم کو آغاز کچھ خاص نہ تھا جب پہلے اوور کی تیسری بال پر شاہین شاہ آفریدی نے سیف حسن کو اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کر دیا اس کے بعد چوتھے اوور کی پہلی بال پر محمد عباس نے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ میچ میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے سر رچی رچرڈسن میچ ریفری جبکہ انگلینڈ کے نائجل لونگ اور نیوزلینڈ کے کرس گیفنی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں رہے ہیں، راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے ماریز ایریزمیس ٹی وی امپائر اور پاکستان کے شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ قومی ٹیم میں اظہر علی کے علاوہ شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔








