پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،بیلسٹک میزائل نصر پاک فوج کی سٹریٹجک کمانڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژنز ، کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ ، چیئرمین …

راولپنڈی ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،بیلسٹک میزائل نصر پاک فوج کی سٹریٹجک کمانڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژنز ، کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ ، چیئرمین نیسکام، سینئر افسران ،سائنسدانوں اور ادارے کے انجینئرز نے بیلسٹک میزائل نصر کی لانچنگ تقریب میںشرکت کی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نصر میزائل کا مشاہدہ کیا اور سٹریٹجک پلانز ڈویژن کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا ۔ انہوں نے پاکستان کی صلاحیت بڑھانے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ۔انہوں نے سٹریٹجک اثاثوں کی موثر کمانڈ ،کنٹرول اور سکیورٹی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔صدر مملکت، وزیراعظم ،سروسز چیفس نے بیلسٹک میزائل نصر کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے۔