اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان مملکت کے درمیان تاریخی ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ دونوں راہنماﺅں میںملاقات پائیدار امن، خوشحالی،استحکام، مفاہمت اور تعاون کا پیش خیمہ ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دونوں ملکوں میں مذاکرات بحلالی کی حوصلہ افزائی کی …
پاکستان کا شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان مملکت کے درمیان تاریخی ملاقات کا خیرمقدم
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان مملکت کے درمیان تاریخی ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ دونوں راہنماﺅں میںملاقات پائیدار امن، خوشحالی،استحکام، مفاہمت اور تعاون کا پیش خیمہ ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دونوں ملکوں میں مذاکرات بحلالی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔پاکستان دونوں فریقین کے درمیان تناﺅ میں کمی کے لئے ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے۔









