اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے مشرق وسطی میں حالیہ پیشرفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ حالیہ اقدام نے خطے میں امن و استحکام کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے مشرقی وسطی میں حالیہ پیشرفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس نے …
پاکستان کا مشرق وسطی میں حالیہ پیشرفت پر گہری تشویش کا اظہار ، حالیہ اقدام نے خطے میں امن و استحکام کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے مشرق وسطی میں حالیہ پیشرفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ حالیہ اقدام نے خطے میں امن و استحکام کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے مشرقی وسطی میں حالیہ پیشرفت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس نے خطے میں امن و استحکام کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ خودمختاری اور علاقائی استحکام یو این چارٹر کے بنیادی اصول ہیں ،جن کی پاسداری کرنا چاہئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یکطرفہ کارروائیوں اور طاقت کے استعمال سے بھی گریز کرنا ضروری ہے۔ پاکستان نے مشرق وسطی میں تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کشیدگی کم کرنے کیلئے تعمیری کوششیں اور معاملات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق سفارتی ذرائع سے حل کریں۔








