اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات تیسرے دن بدھ کو بھی جاری رہا جس کا سیمی فائنل اور فائنل کل ( جمعرات) 27 نومبر کو ہوگا اور اختتامی تقریب ہفتہ 29 نومبر کو ہوگی ۔بدھ کو کنونشن سنٹر میں تیسرے روز کےمقابلہ کا آغاز ہوا ۔ عالمی مقابلہ حسن قرات میں دنیا کے 37 اسلامی ممالک کے 25 سے 35 سال کی عمر کے قراء …
پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت تیسرے دن بدھ کو بھی جاری رہا

مزید خبریں
اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات تیسرے دن بدھ کو بھی جاری رہا جس کا سیمی فائنل اور فائنل کل ( جمعرات) 27 نومبر کو ہوگا اور اختتامی تقریب ہفتہ 29 نومبر کو ہوگی ۔بدھ کو کنونشن سنٹر میں تیسرے روز کےمقابلہ کا آغاز ہوا ۔ عالمی مقابلہ حسن قرات میں دنیا کے 37 اسلامی ممالک کے 25 سے 35 سال کی عمر کے قراء حصہ لے رہے ہیں ۔
قاری سید صداقت علی نے مقابلہ کے چیف کو آرڈینیٹر اورچیف جج کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ دیگر ججوں میں کویت کے قاری الشیخ حمد اصنامی، جامع الاظہر مصر کے قاری حمد اللہ محمد ابرہیم ،ایران کے قاری غلام رضا اصفہانی ، پاکستان کے قاری فیاض علوی ،قاری احمد میاں تھانوی، ڈاکٹر اکرام اللہ محسن ،قاری محمد ابراہیم کاسی اور قاری وجاہت رضا نے فرائض سرانجام دیئے۔
بدھ کو تیسرے دن کے مقابلہ حسن قرات میں مراکش،ترکیہ ،کیمرون، گنی بسائو،ماریطانیہ،بنگلہ دیش،انڈونیشیا،یوگنڈا، ایران،افغانستان، بینن،ٹوگو اور ملائشیا کے 13 قرا نے حصہ لیا ۔واضح رہے کہ بدھ 26 نومبر تک مقابلہ میں حصہ لینے والے 6 گرپوں کے قرا میں سے شارٹ لسٹ ہونے والوں کے درمیان سیمی فائنل اور فائنل آج (جمعرات ) 27 نومبر کو ہوگا اور اختتامی تقریب ہفتہ 29 نومبر کو ہو گی ۔








