پاکستان کا کردار بہت اہم ہے ، خلیجی ممالک کے ساتھ ہماری ہم آہنگی جاری ہے ، قطر

پاکستان کا کردار بہت اہم ہے ، خلیجی ممالک کے ساتھ ہماری ہم آہنگی جاری ہے ، قطر

دوحہ ۔13مئی (اے پی پی):قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دوحہ خطے میں استحکام کی بحالی کے لیے خلیجی ممالک میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھے ہوئے ہے۔

انھوں نےدوحہ میں اپنے ترک ہم منصب ہاقان فیدان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ قطر اور ترکیہ پاکستانی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا کہ "خطہ نازک حالات سے گزر رہا ہے جن میں برادر اور دوست ممالک کے ساتھ مشاورت کی ضرورت ہے۔اپنی طرف سے ترک وزیر خارجہ نے امریکااور ایران کے درمیان ثالثی میں پاکستان کے کردار کے لیے اپنے ملک کی حمایت کی تصدیق کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا اور سمندری جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں