لندن ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کا ہائی کمیشن نئے سال کے موقع پر لندن میں نیو ایئر ڈے پریڈ 2020 کے دوران پاکستان کے سیاحتی مواقع سے متعلق وزٹ پاکستان ویڈیو پیش کرے گا ۔پیر کو یہاں پاکستان کے ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق قومی ترانہ کی دھن کے ساتھ خصوصی ویڈیو میں وزیر اعظم عمران خان کا پیغام ، ملک کے خوبصورت سیاحتی …
پاکستان کا ہائی کمیشن لندن میں نیو ایئر ڈے پریڈ 2020 کے دوران وزٹ پاکستان ویڈیو پیش کرے گا

مزید خبریں
لندن ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کا ہائی کمیشن نئے سال کے موقع پر لندن میں نیو ایئر ڈے پریڈ 2020 کے دوران پاکستان کے سیاحتی مواقع سے متعلق وزٹ پاکستان ویڈیو پیش کرے گا ۔پیر کو یہاں پاکستان کے ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق قومی ترانہ کی دھن کے ساتھ خصوصی ویڈیو میں وزیر اعظم عمران خان کا پیغام ، ملک کے خوبصورت سیاحتی مقامات کی تصاویر اوربرطانوی شاہی جوڑے کے حالیہ دورہ پاکستان کی جھلکیاں شامل ہوں گی ۔ نئے سال کی پریڈ کی کوریج کرنے والی بڑی سکرینز پر پاکستان 12ممالک میں شامل ہوگا جو برطانوی پارلیمان ،ٹریفلگر سکوائر ، پال مال اور دیگر مقامات پر آویزاں کی جائیں گی۔ ویڈیو پیغام لندن کی شاہرات پر 65000 اور دیگر 10 لاکھ سے زائد لوگ براہ راست سنیں اور دیکھیں گے۔ سینکڑوں بین الاقوامی ٹی وی چینلز پر کروڑوں لوگ بھی وزٹ پاکستان ویڈیو دیکھیں گے۔ لندن نیو ایئر ڈے پریڈ 2020 کے حوالہ سے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بڑی سکرینز پر پاکستان کو سال 2020کے لئے بہترین سیاحتی ممالک میں اجاگر کرنا ایک بہترین موقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر سیاح یہ فیصلہ کریں گے کہ انہیں نئے سال کے دوران کہاں جانا ہے اور بالخصوص برطانوی شہزادہ اور شہزادی کے حالیہ کامیاب دورہ پاکستان کے بعد وزٹ پاکستان پیغام بر وقت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر بڑی خوشی ہے کہ دنیا کے معروف ٹریول پبلیکیشنز نے پاکستان کو بہترین سیاحتی ملک قرار دیا ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے ٹورسٹ ویزا کو آسان بنائے جانے کے باعث پاکستان کی سیاحت کے لئے غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔








