پاکستان کا یمن کی صدارتی قیادت کونسل کی جانب سے ریاض میں جامع مذاکرات کے انعقاد کی اپیل کا خیرمقدم

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):پاکستان نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کی جانب سے ریاض میں جامع مذاکرات کے انعقاد کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک بار پھر تمام یمنی فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ طے شدہ اصولوں کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کے لیے نیک نیتی کے ساتھ بات چیت میں شامل ہوں۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق …

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):پاکستان نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کی جانب سے ریاض میں جامع مذاکرات کے انعقاد کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک بار پھر تمام یمنی فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ طے شدہ اصولوں کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کے لیے نیک نیتی کے ساتھ بات چیت میں شامل ہوں۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان، یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی ثابت قدم حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔وحدت اور اخوت کے اصولوں کی رہنمائی میں پاکستان کو امید ہے کہ علاقائی کوششیں یمن میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوں گی۔