پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کبڈی کپ (کل) سے شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کبڈی کپ (کل) اتوار سے شروع ہوگا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ عالمی کبڈی کپ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ کے میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، بھارت، کینیڈا، کینیا، …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی کبڈی کپ (کل) اتوار سے شروع ہوگا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ عالمی کبڈی کپ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ کے میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، بھارت، کینیڈا، کینیا، آسٹریلیا، برطانیہ، امریکہ، سیرالون اور آزربائیجان شامل ہیں، ٹورنامنٹ 16 فروری تک جاری رہے گا۔ 20 رکنی قومی ٹیم میں محمد عرفان، شفیق احمد، بن یامین، توصیف لیاقت، قمر زمان، ظفر اقبال، ارسلان محمود، نفیس شاہد، مشرف جنجوعہ، کلیم اللہ، اکمل شہزاد، محمد سجاد، بلال محسن، وقاص احمدبٹ، ساجد ناصر، عبداللہ، شہرام ساجد حسین، راشد محمود، محمد ذوالقرنین اور اشتیاق رحمان(ہیرا بٹ) شامل ہیں۔محمدرزاق چف دی مشن ہونگے اور عامر محمود کو ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے جبکہ طاہر وحید جٹ ہیڈ کوچ، فریاد علی کوچ اور شہزاد حنیف اسسٹنٹ کوچ ہونگے