پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہر یار خان لاہور میں انتقال کرگئے، محسن نقوی کا اظہار تعزیت

کراچی۔ 23 مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہر یار خان لاہور میں انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ (کل) اتوار کو بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ بھوپال ہائوس بابا ولایت علی شاہ مزار ملیر سٹی میں ادا کی جائے گی۔ شہر یار خان کافی عرصے سے علیل تھے،ان کا انتقال (آج) ہفتہ کو لاہور میں ہوا ہے۔ مرحوم کی عمر 89 برس تھی۔ شہر یار خان …

کراچی۔ 23 مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہر یار خان لاہور میں انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ (کل) اتوار کو بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ بھوپال ہائوس بابا ولایت علی شاہ مزار ملیر سٹی میں ادا کی جائے گی۔

شہر یار خان کافی عرصے سے علیل تھے،ان کا انتقال (آج) ہفتہ کو لاہور میں ہوا ہے۔ مرحوم کی عمر 89 برس تھی۔ شہر یار خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو مرتبہ چیئرمین رہے، اس کے علاوہ وہ اعلی عہدوں پر بھی فائز رہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ان کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنےجوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔