پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیوچر سٹارز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں حیدرآباد ریجن کے نوجوان کھلاڑیوں کے دو روزہ اوپن ٹرائلز (کل ) ہوں گے

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فیوچر سٹارز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں حیدرآباد ریجن کے نوجوان کھلاڑیوں کے دو روزہ اوپن ٹرائلز کل (جمعرات) سے نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق یہ پروگرام ملک بھر کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور قومی سطح پر جگہ بنانے کا سنہری موقع ہے۔ اوپن …

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فیوچر سٹارز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں حیدرآباد ریجن کے نوجوان کھلاڑیوں کے دو روزہ اوپن ٹرائلز کل (جمعرات) سے نیاز سٹیڈیم حیدرآباد میں شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق یہ پروگرام ملک بھر کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور قومی سطح پر جگہ بنانے کا سنہری موقع ہے۔ اوپن ٹرائلز یکم مئی تک ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور ریجنل کوچز پر مشتمل سلیکشن پینل ٹرائلز کی نگرانی کرے گا۔ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر تقریباً 350 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ معروف سابق کرکٹرز عاقب جاوید، مصباح الحق اور عبدالرزاق نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیں گے۔ ہر ریجن سے زیادہ سے زیادہ 24 بہترین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جنہیں 4 ہفتوں کی خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ ٹرائلز کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے بہترین بیٹر، فاسٹ باؤلر اور سپنر کو کیش انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

منتخب کھلاڑیوں میں سے نمایاں ترین ٹیلنٹ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کیمپ میں شرکت کا موقع بھی دیا جائے گا جبکہ انہیں سال بھر پی سی بی ریجنل اکیڈمیز میں اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تربیت فراہم کی جائے گی۔ پی سی بی حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں مستقبل میں ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مواقع فراہم کرنا ہے۔