پاکستان کسی علاقائی تنازعہ میں الجھنانہیں چاہتا، معاون خصوصی معید یوسف

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی علاقائی تنازعہ میں الجھنانہیں چاہتا۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک سمجھدار اور ذمہ دار ریاست ہے اور اس نے ہمیشہ بھارت کے خلاف صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہےلیکن اگر جنگ مسلط کی گئی توپاکستان کسی بھی طرح کی جارحیت برداشت نہیں …

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی علاقائی تنازعہ میں الجھنانہیں چاہتا۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک سمجھدار اور ذمہ دار ریاست ہے اور اس نے ہمیشہ بھارت کے خلاف صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہےلیکن اگر جنگ مسلط کی گئی توپاکستان کسی بھی طرح کی جارحیت برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی کا بڑاسرپرست ہے اور ہم نے اس حقیقت سے پوری دنیا کو آگاہ کردیاہے۔ ہندوستان نے اپنی پالیسیوں سے خود کو تباہی کی راہ پر گامزن کرلیاہے۔ ڈاکٹر معید نے کہا کہ دنیا نے ہمارے بیانیے کو سمجھنا شروع کر دیا ہے اور حقیقت سے آگاہی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے 5 اگست، 2019 کے اقدامات واپس نہ لینے تک تک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کے ہاتھوں سے نکل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا نظریہ بہت واضح طور پر پیش کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے کھڑا ہے۔ موجودہ بھارتی حکومت ہندوتوا کے نظریے پر عمل پیرا ہے جو اپنی قومی سرحدوں سے آگے بڑھ کر کنٹرول پھیلانا چاہتا ہے۔ پورے خطہ سمیت چین، افغانستان اور نیپا ل نے بھارت کے ان مذموم عزائم کو بھانپ لیا ہے اور انہو ں نےان بھارتی عزائم کے خلاف اقدامات بھی کیے ہیں۔

مزید خبریں