پاکستان کشمیر پالیسی کے فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اس سلسلے میں حکومتی اقدامات سے قوم کو آگاہ کرنا ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پالیسی کے فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اس سلسلے میں حکومتی اقدامات سے قوم کو آگاہ کرنا ضروری ہے، ہم نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کےلئے اقدامات اٹھائے تاہم بھارت نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا اور بدلے میں پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پالیسی کے فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اس سلسلے میں حکومتی اقدامات سے قوم کو آگاہ کرنا ضروری ہے، ہم نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کےلئے اقدامات اٹھائے تاہم بھارت نے اس کا مثبت جواب نہیں دیا اور بدلے میں پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھا۔ پیر کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میں آپ سے صرف کشمیر کے معاملہ پر بات کرنا چاہتا ہوں اور یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کشمیر کی آج کیا صورتحال ہے، اب تک ہم نے کیا کیا ہے اور آگے کیا کرنے جا رہے ہیں۔ ہم اس موڑ پر کھڑے ہیں جو پاکستان کی کشمیر پالیسی کا ایک فیصلہ کن وقت ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ میں ساری قوم کو اعتماد میں لوں اور اصل صورتحال سے آگاہ کروں کہ ہماری قوم کیا کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو ہماری پہلی کوشش تھی کہ ہم ملک میں امن پیدا کریں اور لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع اور ملکی تجارت بڑھائیں۔ ہمارے بھی وہی مسائل ہیں جو ہندوستان کے ہیں، وہاں بھی بے روزگاری ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات جیسے مسائل درپیش ہیں۔

مزید خبریں