نیو یا رک۔ 31مارچ(اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطے کے ممالک کو باہم ملا کر ان کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ استحکام و سلامتی کے حوالہ سے خطے کی صورتحال کو بہتر بنائے گا۔ انٹر نیشنل ہاﺅس مین ہٹن میں دنیا کے مختلف ممالک سے آئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین …
پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کرنے والے خود تنہا ہو جائیں گے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا نیویارک میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
نیو یا رک۔ 31مارچ(اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطے کے ممالک کو باہم ملا کر ان کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ استحکام و سلامتی کے حوالہ سے خطے کی صورتحال کو بہتر بنائے گا۔ انٹر نیشنل ہاﺅس مین ہٹن میں دنیا کے مختلف ممالک سے آئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کا ” بیلٹ اینڈ روڈ“ منصوبہ اس میں شامل تمام ممالک اور ان کے عوام کیلئے بے حد مفید ہے اور سی پیک بھی اس منصوبے کا حصہ ہے ۔ اس موقع پر پاکستانی مندوب نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے کردار اور خود اپنے بارے میں سوالوں کے تفصیلی جواب دیئے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پر امن ہمسائیگی کے اصول کے تحت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے لیکن بھارت نے دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکرات کو معطل کر کے تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل روک دیا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے پر عزم ہیں ، پاکستان نے مذاکرات کادورازہ بھی بند نہیں کیا لیکن بھارت نے ابھی تک جامع مذاکرات کی بحالی پر آمادگی کااظہار نہیں کیا۔








