پاکستان کو عالمی سطح پر جو سٹریٹجک اہمیت حاصل ہے اس کی بنیاد یومِ تکبیر کے جرات مندانہ فیصلے نے رکھی، ملک ظہیر اقبال چنڑ

پاکستان کو عالمی سطح پر جو سٹریٹجک اہمیت حاصل ہے اس کی بنیاد یومِ تکبیر کے جرات مندانہ فیصلے نے رکھی، ملک ظہیر اقبال چنڑ

لاہور۔28مئی (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ28 مئی 1998 کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھارتی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ناقابلِ شکست قوت بنایا۔ جمعرات کو یومِ تکبیر کے موقع پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے تاریخی فیصلے نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر اور قوم کے سر کو فخر سے بلند کیا،دنیا میں آج پاکستان کو جو سٹریٹجک اہمیت حاصل ہے اس کی بنیاد یومِ تکبیر کے جرات مندانہ فیصلے نے رکھی۔

انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم یومِ تکبیر کا اصل پیغام ہے،پاکستان ذمہ دار، پرامن اور مضبوط ایٹمی ریاست کے طور پر دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے، یومِ تکبیر قوم کے اتحاد، دفاعی استحکام اور خود اعتمادی کی تجدید کا دن ہے۔ ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ قوم اپنے سائنس دانوں، انجینئرز اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔