پاکستان کو ہمیشہ ترجیحات پر رکھیں گے، ملک ہے تو ہم ہیِں،سید حسن مرتضی

95

لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہمیشہ ترجیحات پر رکھیں گے، ملک ہے تو ہم ہیِں۔

وہ گڑھی خدا بخش میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے یوم شہادت میں شرکت کے بعد خصوصی ٹرین "سفر بینظیر "سے واپسی پر لاھور ریلوے سٹیشن پر فیصل میر، نیلم جبار،احسن رضوی،ابرار شاہ،عمران کھوکھر،عائشہ نواز چودھری ،ڈاکٹر عمران،حسنات کنول،سجاد حسین ساجد،علی نواز باجوہ ونادیہ شاہ کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کامیاب دورہ گڑھی خدا بخش پر سنٹرل پنجاب کی قیادتوں اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔حسن مرتضی نے کہا کہ سب نے اپنی قیادت کو گڑھی خدا بخش میں خراج عقیدت پیش کیا، چئیرمین بلاول بھٹو نے واضح کردیا ہے کہ ہم نے کسی فتنے کو پنپنے نہیں دینا جو اس ملک کے میزائل اور ایٹمی پروگرام کے خلاف ہو۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ ترجیحات پر رکھیں گے، ملک ہے تو ہم ہیِں، ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں ، ان کا اپنا پتہ نہیں چلتا وہ کہاں کھڑے ہیں؟۔