پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں بدھ کو مزید دو کھیلے جائیں گے

101
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا چھٹا رائونڈ 7 فروری سے شروع ہو گا

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں بدھ 15 ستمبر کو مزید دو میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ چیلنجرز کا مقابلہ سٹرائیکرز سے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا جبکہ ڈائنامائٹس اور بلاسٹرز کی ٹیموں کےدرمیان میچ، اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں چار ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں ڈائنامائٹس، بلاسٹرز، چیلنجرز اور سٹرائیکرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چودہ میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنرزاپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے تقسیم کئے جائیں گے ۔

ٹورنامنٹ کے ہر میچ کی بہتری کھلاڑی کو 20 ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے تمام میچز نیشنل سٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گراؤنڈ کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں ۔ایونٹ کا فائنل21 ستمبر کو کھیلا جائے گا جو میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔