پاکستان کیلئے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات اور غذائی تحفظ کے حوالہ سے جائزہ رپورٹ جاری

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) ورلڈ فوڈ پروگرام او ایس ڈی پی آئی نے پاکستان کیلئے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات اور غذائی تحفظ کے حوالہ سے جائزہ رپورٹ جمعرات کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں جاری کر دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان، سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان، پارلیمانی سیکریٹری روبینہ خورشید عالم اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام سمیت ایس ڈی …

اسلام آباد ۔31 مئی (اے پی پی) ورلڈ فوڈ پروگرام او ایس ڈی پی آئی نے پاکستان کیلئے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات اور غذائی تحفظ کے حوالہ سے جائزہ رپورٹ جمعرات کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں جاری کر دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان، سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان، پارلیمانی سیکریٹری روبینہ خورشید عالم اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام سمیت ایس ڈی پی آئی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندے بھی موجود تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دنیا کی ترقی کیلئے ایک اہم چیلنج کے طور پر سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے انسانی زندگی، ماحولیاتی نظام، مقامی و قومی اور عالمی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالہ سے سب سے زیادہ خطرناک ملکوں میں شامل ہے اور یہ خطرات خوراک اور غذائیت کے عدم تحفظ کی وجہ سے اور بڑھ گئے ہیں۔ پاکستان میں تحفظ خوراک حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے جس کا ذکر وژن 2025ءکے علاوہ اور بہت سی پالیسی دستاویزات میں نمایاں کیا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کا اثر تحفظ خوراک کے تمام پہلوﺅں جس میں اس کی دستیابی، رسائی، استعمال اور استحکام شامل ہیں، پر پڑے گا۔ موسمیاتی تبدیلی کی وزارت اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے مشترکہ طور پر یہ رپورٹ تیار کی ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کا تحفظ خوراک پر اثرات کا مشاہدہ کرنا ہے۔