اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) پاکستان نے ترکی کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے برادر ملک ترکی کے عوام کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے استنبول کے نائٹ کلب میں دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کی اور اس پر …
پاکستان کی استنبول میں دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت، ، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) پاکستان نے ترکی کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے برادر ملک ترکی کے عوام کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے استنبول کے نائٹ کلب میں دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کی اور اس پر شدید غم وغصے اور افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی اس بہیمانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ دھماکہ استنبول کے بیزک تاس کے ایک نائٹ کلب میں ہوا جس میں اطلاعات کے مطابق 39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔








