اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے شہر ننگرہار میں انتخابی ریلی پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی ہے اور حملہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے شہر ننگرہار میں انتخابی ریلی پر دہشت گرد حملہ کی سخت …
پاکستان کی افغانستان کے شہر ننگرہار میں انتخابی ریلی پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے شہر ننگرہار میں انتخابی ریلی پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی ہے اور حملہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے شہر ننگرہار میں انتخابی ریلی پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں افغان عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کیلئے جمہوری حق کے استعمال سے روک نہیں سکتیں۔ پاکستان پائیدار امن و استحکام کیلئے افغان حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔








