پاکستان کی امن کوششوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کا فروغ ہے ، سعودی عرب سمیت برادر ممالک کی حمایت نہایت اہم رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی تبوک کے گورنر سے ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستان کی امن کوششوں کا مقصد خطے میں استحکام کا فروغ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کوششوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کا فروغ ہے جس میں سعودی عرب سمیت برادر ممالک کی حمایت نہایت اہم رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے صوبے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم کو فون کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان نہایت گرمجوشی اور خیرسگالی پر مبنی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر گورنر تبوک نے امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے حصول میں پاکستان کی غیرمعمولی سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے گورنر تبوک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی امن کوششوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کا فروغ ہے جس میں سعودی عرب سمیت برادر ممالک کی حمایت نہایت اہم رہی ہے۔ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ولی عہد و وزیراعظم مملکت سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت اور خیرسگالی پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے گورنر تبوک کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

مزید خبریں