پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 03 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 02 پیسے ہو گئی ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی …

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 03 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 02 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 67 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 85 رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 35 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 916 روپے 30 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 61 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 75 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 80 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

 

مزید خبریں