پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب شروع ہوا ،شاہ فرمان

پشاور۔3اکتوبر (اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب شروع ہوا اور ملکی معیشت کو درست سمت پر لایا گیا،ایک غریب ملک ہونے کی باوجود کورونا وبا کے تدارک میں ملکی قیادت کے فیصلوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ انہو ں نے کہاکہ آج یورپین ممالک سمیت پوری دنیا موجودہ حکومت کے عوام دوست، معاشی …

پشاور۔3اکتوبر (اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب شروع ہوا اور ملکی معیشت کو درست سمت پر لایا گیا،ایک غریب ملک ہونے کی باوجود کورونا وبا کے تدارک میں ملکی قیادت کے فیصلوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ انہو ں نے کہاکہ آج یورپین ممالک سمیت پوری دنیا موجودہ حکومت کے عوام دوست، معاشی اقدامات اور احتسابی عمل کی معترف ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز تحریک انصاف یورپین ممالک فرانس، اٹلی اور برطانیہ کے عہدیداروں سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں اسپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا مشتاق احمد غنی بھی موجود تھے۔پی ٹی آئی یورپین وفد میں پیرس سے سینئر رکن یاسر خان، اٹلی سے عمران یونس اور برطانیہ سے مشتاق احمد شیخ شامل تھے۔ اس موقع پر گورنرشاہ فرمان کاکہناتھا کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت شفافیت، میرٹ اور احتساب کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔موجودہ ملکی قیادت وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دنیا بھر میں پاکستان کا بہترین امیج اجاگر کیا ہے اورموجودہ حکومت کے بہترین فیصلوں سے دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے یورپین ممالک سمیت سمندر پار تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں کے کردار کوبھی سراہا۔