اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی تعلیم یافتہ، ہنر مند اور ذمہ دار نوجوانوں سے مشروط ہے، تعلیم میں سرمایہ کاری کا مطلب قوم کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ وہ پیر کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ماسٹرز کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے نسٹ کی تعریف …
پاکستان کی ترقی تعلیم یافتہ، ہنر مند اور ذمہ دار نوجوانوں سے وابستہ ہے،وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی تعلیم یافتہ، ہنر مند اور ذمہ دار نوجوانوں سے مشروط ہے، تعلیم میں سرمایہ کاری کا مطلب قوم کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ وہ پیر کو نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ماسٹرز کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے نسٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ مسلسل باصلاحیت اور محب وطن گریجویٹس پیدا کر رہا ہے جو سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں ملک کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی کے لئے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کا راستہ علم، ہنر اور تحقیق کو فروغ دینے میں ہے۔ خواتین کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خالد حسین مگسی نے کہا کہ خواتین کو تعلیم دینا گویا پورے معاشرے کو روشنی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے گریجویٹس کل کے لیڈر اور سائنسدان ہوں گے اور قوموں کی تقدیر تعلیمی اداروں میں ہی بنتی ہے۔ آخر میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے نسٹ انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور طلبہ کو کامیاب کانووکیشن کے انعقاد اور تعلیمی میدان میں شاندار خدمات پر مبارکباد دی۔








