پاکستان کی جانب سے غزہ کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ

130
forine

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے غزہ کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی پانچویں کھیپ اتوار کو روانہ کردی گئی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس کے سی 130 کے ذریعے موسم سرما کے خیموں،ترپالوں اور کمبلوں پر مشتمل امدادی سامان بجھوایا گیاہے۔

یہ پرواز مصر کے شہر ال۔آرش جائے گی جہاں پاکستانی سفیر یہ امداد وصول کریں گے اور وہاں سے آگے بجھوائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ یہ امداد پاکستان کے اس عزم کا تسلسل ہے جو غزہ کے عوام کی ضروریات کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی سے پوراکرنے کے لئے کی جارہی ہیں ۔