پاکستان کی دو رکنی سائیکلنگ ٹیم کو کورین ویزے جاری

اسلام آباد ۔ 28اگست (اے پی پی)پاکستان کی دو رکنی سائیکلنگ ٹیم کو کورین سفارتخانے نے ویزے جاری کر دئےے دونوں کوچ اورکھلاڑی تربےتی کورس کے لئے5ستمبر کو کورےا روانہ ہوں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سےداظہر علی شاہ کے مطابق پاکستان کا ایک کھلاڑی اور ایک کوچ ورلڈ سائیکلنگ سنٹر کوریا میں شرکت کرے گا۔ 40روزہ تربیتی کورس 6ستمبر سے 20اکتوبر تک کوریا میں منعقد ہوگا۔ اس تربیتی …

اسلام آباد ۔ 28اگست (اے پی پی)پاکستان کی دو رکنی سائیکلنگ ٹیم کو کورین سفارتخانے نے ویزے جاری کر دئےے دونوں کوچ اورکھلاڑی تربےتی کورس کے لئے5ستمبر کو کورےا روانہ ہوں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سےداظہر علی شاہ کے مطابق پاکستان کا ایک کھلاڑی اور ایک کوچ ورلڈ سائیکلنگ سنٹر کوریا میں شرکت کرے گا۔ 40روزہ تربیتی کورس 6ستمبر سے 20اکتوبر تک کوریا میں منعقد ہوگا۔ اس تربیتی پروگرام میں کھلاڑی فضہ ریاض تربیت حاصل کرے گی جبکہ کوچ سردار نزاکت علی کوریا میں لیول ون کورس میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوچ اور کھلاڑی کے اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی۔ سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ وہ کورین سائیکلنگ فیڈریشن کے بے حد مشکور ہیں کہ وہ ہر سال ایک کھلاڑی اور کوچ کو مفت تربیت فراہم کرتا ہے

Leave a Reply