پاکستان کی سکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پی ایس اے انڈیپینڈنس سکواش کپ 2026ء کا ویمنز اوپن ٹائٹل جیت لیا
پاکستان کی سکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن انڈیپینڈنس سکواش کپ 2026ء کا ویمنز اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):پاکستان کی سکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) انڈیپینڈنس سکواش کپ 2026ء کا ویمنز اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یہ ایونٹ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کینٹربری کلب میں منعقد ہوا۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے مطابق آسٹریلوی سرزمین پر ثنا بہادر کی مسلسل کامیابیاں پاکستان سکواش اور ان کے بین الاقوامی کیریئر کے لیے قابل فخر لمحہ ہیں۔فیڈریشن نے ثنا بہادر کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرتی رہیں گی۔







