پاکستان کی صومالیہ کے شہر موغادیشو میں دہشت گردی کے گھنائونے اور بزدلانہ حملے کی مذمت

Foreign Office Spokesman
Foreign Office Spokesperson

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے صومالیہ کے شہر موغادیشو میں دہشت گردی کے گھنائونے اور بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 100 سے زائد معصوم افراد لقمہ اجل اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک اور زخمیوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے عوام غم اور سوگ کی اس انتہائی المناک گھڑی میں صومالی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ صومالی قوم اس سانحے سے دلیری کے ساتھ نکلے گی۔