پاکستان کی نیوکلیئر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ دو جوہری ریاستوں کے درمیان تنازعہ کے تناظر میں پاکستان کے نکتہ نظر سے متعلق وزیر اعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔پیر کو اپنے ٹوئیٹ میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ دو جوہری ممالک کے درمیان تنازعہ نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کی نیوکلیئر …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ دو جوہری ریاستوں کے درمیان تنازعہ کے تناظر میں پاکستان کے نکتہ نظر سے متعلق وزیر اعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔پیر کو اپنے ٹوئیٹ میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ دو جوہری ممالک کے درمیان تنازعہ نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کی نیوکلیئر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔