پاکستان کی ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کی ترقی میں اہم پیش رفت

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کی ترقی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سعودی آئی ٹی کمپنی کی جانب سے گو اے آئی ہب کا پاکستان میں باضابطہ افتتاح اکتوبر 2025 کوہوگا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے مواقع کے لیے ایس آئی ایف سی کی معاونت جاری ہے۔ وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ اور …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کی ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کی ترقی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سعودی آئی ٹی کمپنی کی جانب سے گو اے آئی ہب کا پاکستان میں باضابطہ افتتاح اکتوبر 2025 کوہوگا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے مواقع کے لیے ایس آئی ایف سی کی معاونت جاری ہے۔

وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ اور سعودی کمپنی’’ جی او ٹیلی کمیونیکیشن‘‘ کے عہدیدران کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں جی او ٹیلی کمیونیکیشن گروپ کا پاکستان میں ’’گو اے آئی ہب‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

گو اے آئی ہب کا پاکستان میں باضابطہ افتتاح اکتوبر 2025 کوہوگا۔ہب کا مقصد علم کی منتقلی، صلاحیت سازی اورمسا ئل کےمشترکہ ڈیجیٹل حل کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔دونوں ممالک کا ڈیٹا سینٹرز، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور تکنیکی تربیت میں تعاون کرنے کا بھی اظہارہے۔ایس آئی ایف سی پاکستان میں ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کی جد وجہد میں مصروف ہے۔