پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات میں دس ماہ کے دوران 41 فیصد اضافہ

251
پاکستان نےرواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 233.991 ملین ڈالر مالیت کے 340,237 میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیے ، ادارہ شماریات

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات 1,121,592.571 ٹن کے حجم کے ساتھ 425.90 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) کےاعداد و شمارکے مطابق رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں کے دوران، زرعی مصنوعات میں دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور چین نے 10 لاکھ ٹن سے زیادہ مختلف اقسام کے چاول درآمد کیے جو 41 فیصد اضافہ ہے۔

پچھلے سال اسی عرصے میں یہ حجم کے لحاظ سے705,931.676 ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 301.21 ملین ڈالر سے زیادہ تھا۔ اس سال 124.69 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔جی اے سی سی کے مطابق پاکستان سے ٹو ٹا چاول (کموڈٹی کوڈ 10063020) کی درآمد 3.65 فیصد اضافہ کے ساتھ192.57ڈالر سے 199.62 ملین ڈالر اور حجم کے لحاظ سے 20.50 گزشتہ سال کے 408,194.590 ٹن سے 491,878.156 ٹن تک پہنچ گیا ہے۔