اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)پاکستان نے کابل میں دو خود کش حملوں کی پرزور مذمت کی ہے جس میں متعدد بےگناہ افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے، ہم سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جن کے عزیز و اقارب ان حملوں …
پاکستان کی کابل میں دو خود کش حملوں کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)پاکستان نے کابل میں دو خود کش حملوں کی پرزور مذمت کی ہے جس میں متعدد بےگناہ افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے، ہم سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جن کے عزیز و اقارب ان حملوں میں جاں بحق ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام غم کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے، ہمیں یقین ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے بہادر افغان عوام کے عزم کو ایسے بزدلانہ حملوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت اور اس لعنت کے خاتمہ تک اس سے لڑنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔








