اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد بم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہیں، خطہ کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے تمام منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے …
پاکستان کی کابل میں دہشت گرد بم حملوں کی شدید مذمت ، یہ حملے دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد بم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہیں، خطہ کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے تمام منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ پیر کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن، استحکام اور قومی اتحاد میں دن بدن بہتری سے پیدا ہونے والی امیدوں کے پیش نظر اس طرح کے بزدلانہ حملے دہشت گرد تنظیموں کی بوکھلاہٹ کے عکاس ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطہ میں امن و استحکام کیلئے مضر تمام منصوبوں کو ناکام بنانے کی مشترکہ کوششوں میں افغانستان کے ساتھ ہے اور ان مشکل حالات میں ہم افغان قوم کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔








