اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے جمعرات کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حملہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو دفتر خار جہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے، ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار …
پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملہ کی پرزور مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے جمعرات کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حملہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو دفتر خار جہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے، ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کی مکمل بحالی کی غرض سے عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔








