پاکستان کی کابل میں ملٹری اکیڈمی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے تمام ممالک کی مربوط کوششوں اورتعاون کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں دہشت گردی کی اس کارروائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے تمام ممالک کی مربوط کوششوں اورتعاون کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں دہشت گردی کی اس کارروائی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام افغانسان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔ ترجمان نے دہشت گردی کے اس حملے میں اپنے عزیزوں کوکھونے والے خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔