پاکستان کی کامیابی کا سفر شروع ہوچکا ہے، اسد عمر

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیابی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ سول وفوجی قیادت اوروفاقی وصوبائی حکومتوں سمیت ریاست کے تمام عناصر نے کورونا وائرس کا مل کر مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے بھی اسی حکمت عملی کو بروئے کار …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی ومنصوبہ بندی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیابی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ سول وفوجی قیادت اوروفاقی وصوبائی حکومتوں سمیت ریاست کے تمام عناصر نے کورونا وائرس کا مل کر مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے بھی اسی حکمت عملی کو بروئے کار لایاجائے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباءکے خلاف پاکستان کی کامیابی کا عالمی سطح پر اعتراف کیاگیا ہے اور اب ملک کے سب سے بڑے شہر کی بحالی شروع ہوگی۔