پاکستان کی 6 آئی ٹی کمپنیوں کی چین کے شہر شینزن میں بین الاقوامی ہائی ٹیک نمائش میں شرکت

بیجنگ ۔ 15 نومبر (اے پی پی) چین کے شہر شینزن میں منعقدہ بین الاقوامی ہائی ٹیک نمائش میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ یہ نمائش چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔ نمائش میں آئی ٹی کی 6 معروف پاکستانی کمپنیاں شریک ہیں جن کا انتخاب ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستان سافٹ ویئر بورڈ نے کیا ہے۔ …

بیجنگ ۔ 15 نومبر (اے پی پی) چین کے شہر شینزن میں منعقدہ بین الاقوامی ہائی ٹیک نمائش میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 6 پاکستانی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ یہ نمائش چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت منعقد ہو رہی ہے۔ نمائش میں آئی ٹی کی 6 معروف پاکستانی کمپنیاں شریک ہیں جن کا انتخاب ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستان سافٹ ویئر بورڈ نے کیا ہے۔ سٹیلا ٹیکنالوجی سے وابستہ تجزیہ کار حسنین خورشید نے بتایاکہ ہماری کمپنیوں کی بیرونی دنیا کے ساتھ روابط کے فروغ کے لئے یہ ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چینی تاجروں اور کاروبارکرنے والے افراد اور اداروں کے ساتھ رابطے کررہے ہیں۔