پاکستان کے ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو بین الاقوامی ائیر ٹریفک کنٹرولرز فیڈریشن کا خراج تحسین

پاکستان کے ائیر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے اور بین الاقوامی ائیر ٹریفک کنٹرولرز فیڈریشن (آئی ایف اے ٹی سی اے) نے پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):پاکستان کے ائیر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے اور بین الاقوامی ائیر ٹریفک کنٹرولرز فیڈریشن (آئی ایف اے ٹی سی اے) نے پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔منگل کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)سے جاری بیان کے مطابق آئی ایف اے ٹی سی اے نے ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خطے میں فضائی دبائو کے باوجود پاکستانی کنٹرولرز نے اعلیٰ کارکردگی دکھائی۔

جغرافیائی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان کی فضائی گزرگاہ سے پروازوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ آئی ایف اے ٹی سی اے نے کہا کہ پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز نے غیر شیڈولڈ فضائی ٹریفک کو موثر انداز میں سنبھالا،مشکل حالات میں بھی سیفٹی اور ایفیشنسی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھاگیا،پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولرز نے دبائو اور طویل ڈیوٹی کے باوجود ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔خط میں متعلقہ پاکستانی وزارت کے تعاون کو بھی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کی عالمی فیڈریشن کی جانب سے سراہا گیا۔

مزید خبریں