پاکستان کے الیاس علی نے ایشین روڈ اینڈ پیرا سائیکلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

بنکاک ۔8فروری (اے پی پی):پاکستان کے سائیکلسٹ الیاس علی جاوید نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین روڈ اینڈ پیرا سائیکلنگ چیمپئن شپ 2025 میں انفرادی ٹائم ٹرائل میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ایشیا کے سرفہرست سائیکل سواروں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے الیاس علی نے 26:30.556 منٹ کے متاثر کن وقت کے ساتھ 21.4 کلومیٹر کی چیلنجنگ دوڑ میں 48.41 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط …

بنکاک ۔8فروری (اے پی پی):پاکستان کے سائیکلسٹ الیاس علی جاوید نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشین روڈ اینڈ پیرا سائیکلنگ چیمپئن شپ 2025 میں انفرادی ٹائم ٹرائل میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ایشیا کے سرفہرست سائیکل سواروں کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے الیاس علی نے 26:30.556 منٹ کے متاثر کن وقت کے ساتھ 21.4 کلومیٹر کی چیلنجنگ دوڑ میں 48.41 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (PCF) کے صدر سید اظہر علی شاہ نے اس کامیابی پر بے حد فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی الیاس علی کا انٹرنیشنل ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا سائیکلنگ کمیونٹی کے لیے بڑے اعزاز کا لمحہ ہے

الیاس علی کی شاندار کارکردگی بین الاقوامی سائیکلنگ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی ایف اپنے کھلاڑیوں کو عالمی پلیٹ فارمز پر بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ مقابلوں میں چاندی اور کانسی کے تمغے بالترتیب نارونگ دت سنگچائی (تھائی لینڈ) اور تھوراکیت بونرتاتنا تھنا کورن (تھائی لینڈ) نے جیتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشین روڈ اینڈ پیرا سائیکلنگ چیمپئن شپ 2025 ایک باوقار یو سی آئی سے منظور شدہ ایونٹ ہے، جس میں پورے براعظم سے ایلیٹ سائیکلسٹ شامل ہیں۔ اس طرح کے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت اور کامیابی مسابقتی سائیکلنگ میں ملک کی بڑھتی ہوئی حیثیت کو اجاگر کرتی ہے۔

 

مزید خبریں