پاکستان کے تین ٹکڑوں کا شوشہ چھوڑ نے والے کے منہ میں خاک، عمران خان کی جماعت اور سیاست کے تین سو ٹکڑے ہوں گے، مسلم لیگ(ن)کی رہنماء مریم نواز کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پاگل پن کی آخری حد پر ہیں،ایسے بیمار ذہنیت کے شخص کا آزاد گھومنا پھرنا ٹھیک نہیں، عمران خان اقتدار چھن جانے کے باعث اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھاہےجو کرسی اور مینڈیٹ عمران کا تھا یہی نہیں،چھینا ہوا جعلی اقتدار تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار اور حزب اختلاف میں آ کر ناکام ہوا،عمران خان اپنی ناکامی کا ملبہ عوام پر ڈال رہا ہے،کبھی کشمیر کبھی پاکستان کے تین حصے ہوں گے،آپ کے منہ میں خاک،عمران خان بتائیں کہ کس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،پہلے کشمیر کے تین ٹکڑوں کا شوشہ آج پاکستان کے تین ٹکڑوں کا شوشہ چھوڑ دیا،آپ کو معلوم ہے کہ کتنی قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل ہوا، ان شاء اللہ عمران خان کی جماعت اور سیاست کے تین سو ٹکڑے ہوں گے،تین مرتبہ نواز شریف کو اقتدار سے نکالا،کبھی کسی سیاسی جماعت نے ملک کے تین ٹکڑوں کا اعلان نہیں کیا، سیاستدانوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف کو اقامہ کی بنیاد پر نکالا گیا،نواز شریف کو اسکی بیٹی کے سامنے گرفتار کیا،نواز شریف کو ڈیتھ سیل میں پھینکا گیا، نواز شریف بیمار بیوی کو چھوڑ کر وطن واپس آئے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان رانا ثنا اللہ کے ڈر سے پشاور میں چھپا بیٹھا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل پر جونک بنا بیٹھا ہے، لیڈر عوام کو جوڑنے کی باتیں کرتے ہیں توڑتے نہیں، ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کا شوشہ پہلے بھی چھوڑا گیا،عالمی ادارے کو انٹرویو میں بھی ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کا کہا،ایٹمی پروگرام میں عمران خان کا کیا کردار ہے، ایٹمی پروگرام ذوالفقار علی بھٹو نے شروع اور دھماکے نواز شریف نے کئے،جب دھماکے ہوئے تب عمران خان بیرون ملک تھے، مریم نوازنے کہاکہ فوج کو درست فیصلہ کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا پروگرام اورلانگ مارچ کے لیے عدالت سے اجازت مانگی جارہی ہے،فوج سرحدوں اور آئین کی محافظ ہے،اگر گندی سیاست کی خاطر فوج کو گھسیٹا تو محب وطن پاکستانی کھڑے ہوں گے،عمران خان کیساتھ ایک خاص چینل شامل ہے، اس چینل نے عمران خان کا فتنہ پھیلانے میں ساتھ دیا، اس چینل نے اداروں پر حملے کیے،عمران خان کے فتنے سے کوئی محفوظ نہیں، عمران خان نے کسی کے ساتھ وفا نہیں کی، دنیا میں کوئی ایسا شخص نہیں جو آپکے فتنے سے محفوظ ہو،آپ نے 35پنکچر سے کام شروع کیا، آپ نے اپنی توپوں کا رخ ملکی سالمیت پر کرلیا، جسٹس یحییٰ آفریدی کا نوٹ آپکے خلاف ہے،جانتے بوجھتے ہوئے ڈی چوک پہنچے،اسکے لئے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں، آج تک کسی سیاسی جماعت نے گرین بیلٹ درختوں کوآگ نہیں لگائی،

آپکی سیاست تخریب کاری کے گرد گھومتی ہے،آپکی سیاست کے لیے کیا قربانیاں ہیں؟چار سال کے بعد اچانک آنکھ کھل گئی،جب اقتدار تھا تو کبھی مہنگائی پر بات نہیں کی،تمام اداروں کا ساتھ بھی تھا،پی ٹی آئی دور میں ڈالر اسی روپے بڑھا،آج ڈالر بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آنے کا کہتے ہیں،ن لیگ نے 22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو زیرو لوڈ شیڈنگ کیا،پی ٹی آئی حکومت نے خاص ایجنڈے کے تحت بجلی کے کارخانے چلائے،بروقت ایل این جی نہیں منگوائی گئی، سی پیک کے تحت چلنے والے بجلی کے کارخانے بند کیے گئے،ان تمام مسائل کا ذمہ دار عمران خان ہے،عمران خان شر اور فساد پھیلانا چاہتا ہے،لوگوں کے بچے مروارہاہے اپنے بچے باہر ہیں، فساد کے نام پر جہاد کا کہہ رہا ہے، پاکستان کے تمام دانشوروں کو پیغام ہے کہ ملک کے لیے کھڑے ہوں،پاکستان کیساتھ کھڑے ہوں،ملک کو بچانا ہے تو فتنہ عمرانیت سے بچیں

،جس نے ظلم کیا وہ پچھتا رہا ہے، عمران خان کے ہاتھ میں تسبیح اور منہ میں غلاظت ہے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیساتھ ناانصافی ہوئی،میں نظر ثانی اپیل میں حکومت سے بات کرونگی،مریم نوازنے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوگ رابطے میں ہیں،چیئرمین نیب کیس دیکھے فیس نہیں، انہوں نے کہاکہ آپ نے اپنی توپوں کا رخ ملکی سالمیت پر کرلیا، اپ تو ایک دن سو کر اٹھے ہونگے تو اپ کو پاکستان کے اٹامک ملک بننے کی خبر ملی ہوگی،عمران خان کس حق سے ہمارے اٹامک پروگرام کے بارے میں گندی زبان استعمال کر سکتے ہیں،جس اٹامک پروگرام کے لئے سیاست دانوں سائنٹسٹوں نے قربانیاں دی اپ اس پر کیسے بات کر سکتے ہیں، پشاور میں ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لینے کے بعد ضمانتی لیڈر بن گئے ہیں،عمران خان کے پی کے کے وسائل استعمال کررہے ہیں،

عمران خان بتائیں پاکستان کو نیوکلیئر پاور بنانے میں آپ کا کیا کردار ہے،لیڈر عوام کو جوڑتا ہے توڑتا نہیں،عمران خان اور ان کے ساتھی گرفتاری کے ڈر سے گھر سے نہیں نکلے اور کارکنان ان کا انتظار کرتے رہے،یہ کیسا انقلاب تھا جو رانا ثناءاللہ کے ڈر سے آپ گھر سے ہی نہیں نکلے،آپ مجھے بتائیں عمران خان کے شر سے کون بچا ہے،عمران خان اپنی بیویوں اپنے ساتھیوں کے ساتھ وفا نہ کر سکے، عمران خان نے عدلیہ کے بعد اب پاکستان کی طرف توپوں کا رخ کرلیا ہے، ایک نجی چینل عمران خان کا آلہ کار بنا ہوا ہے،عمران خان کی ساری سیاست تخریب کاری ہے،آج چار سال بعد آپ کو ڈالر کی قیمت میں اضافہ نظر آگیا آلو پیاز کی قیمتیں یاد اگئیں

،عمران خان ان تمام مسائل کی وجہ خود ہیں،اپنے بچے باہر بیٹھا کر قوم کے بچوں کوسٹرکوں پر نکال کر اپ انتشارپھیلانا چاہتے ہیں،میں نوجوانوں سے کہوں گی میرے ساتھ نہیں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں مگر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں، آپ اگلے الیکشن میں دھاندلی کا پلان بنا رہے ہیں،آر ٹی ایس کو بیٹھانا اور اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنا کیا درست تھا،عمران خان اپنی تخریب کار سیاست سے نفرت کے بیچ بو رہے ہیں،نیا نیب چئیرمین ایسا ہو جو میریٹ پر فیصلہ کرے فیس نہیں کیس دیکھے اور کیس میں دم ہو تو کارروائی کرے۔