پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کےلئے سری لنکن ٹیم کا اعلان

کولمبو ۔ 29 نومبر (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کےلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ دیمتھ کرونارتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کرینگے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ پاکستان میں کھیلے جائے گی۔ سری لنکن ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ سرنگا لکمل دو …

کولمبو ۔ 29 نومبر (اے پی پی) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کےلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ دیمتھ کرونارتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کرینگے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئندہ ماہ پاکستان میں کھیلے جائے گی۔ سری لنکن ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں 8 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ سرنگا لکمل دو ٹیسٹ میچز کےلئے پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔ اعلان کردہ 16 رکنی سری لنکن ٹیم کی قیادت دیمتھ کرونارتنے کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انجیلو میتھیوز، چندیمل، کوسال پریرا ، نیروزن ڈکویلا، سرنگا لکمل، سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا، دھننجایا ڈی سلوا، لاہیرو تھیریمانے اور اوشاندہ فرنینڈو شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 19 دسمبر سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان میں 10 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوگی، یہ مارچ 2009ءکے بعد پاکستانی سرزمین پر پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔