کراچی۔ 17 اپریل (اے پی پی):ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کی بھرپور تیاری کی ہے، پاکستان ہوم گرائونڈ پر سخت حریف ہے اور ان کی ٹیم میں گذشتہ سالوں کے مقابلے میں بہت بہتری آئی ہے۔
انہوں نے نیشنل بینک سٹیڈیم میں منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہاں آنے سے پہلے دبئی میں بھی ٹریننگ کی ، دبئی کی کنڈیشن پاکستان سے ملتی جلتی ہے۔ ہیلی میتھیوز نے کہا کہ جانتے ہیں کہ اس چیمپین شپ میں کچھ اچھے نتائج نہیں دے سکے، آئندہ سیریز سے گذشتہ پرفارمنس کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔