کارڈف ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر بن سٹوکس نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف چوتھے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں اور پاکستان کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں شرکت اور کامیابی کے لئے بے تاب ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور پاکستان کو ون …
پاکستان کے خلاف چوتھے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہوں، ٹیم پاکستان کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے کیلئے بے تاب ہے، بن سٹوکس

مزید خبریں
کارڈف ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر بن سٹوکس نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف چوتھے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں اور پاکستان کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں شرکت اور کامیابی کے لئے بے تاب ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کے لئے متحد ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو آئندہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کو مزید فتوحات دلانے کیلئے بے تاب ہیں







