اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملک میں سیاحت کے فروغ کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاحت سے متعلقہ تمام اداروں کو یو این ٹورازم کے ساتھ منسلک کریں گے، پاکستان میں سیاحت کافروغ ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی سیاحت کے بارے میں نمائندہ اون جی تائی نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات کی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان یو این ٹورازم میں اپنا کردار ادا کر ےگا، پاکستان کے سیاحت سے متعلقہ تمام اداروں کو یو این ٹورازم کے ساتھ منسلک کریں گے، پاکستان میں سیاحت کافروغ ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اون جی تائی نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ سیاحتی مواقع موجود ہیں،پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور سیاحت کےفروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔