اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شاگئی لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ملک کے امن کےلئے نہایت اہم ہیں۔ ہفتہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت …
پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری

مزید خبریں
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شاگئی لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ملک کے امن کےلئے نہایت اہم ہیں۔
ہفتہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے آپریشن میں 6 خارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی ٹیم کی جرات، مہارت اور بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش دہشت گردی کے خطرات چاہے سرحد کے اندر ہوں یا باہر ریاست پوری قوت سے ان کا مقابلہ کر رہی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کےلئے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاتا رہے گا۔








